How To Host A Productive Accessibility Walk? - Tips & Suggestions (Urdu Version)

دُنیا بھر میں لاکھوں لوگ، کڑوڑوں لوگوں کی مدد ایک الگ ہی انداز میں کررہے ہیں۔ گوگل میپس بذاتِ خود کڑوڑوں لوگوں کی رہنمائی کررہا ہے۔ مگر اس کے اِس زبردست کام میں اُس کی مدد وہ انگنت لوگ کررہے ہیں جنہیں عرفِ عامہ میں لوکل گائیڈز کہا جاتا ہے۔

گوگل میپس اور لوکل گائیڈز کنیکٹ کے بارے میں تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ اُن کی اہمیت اور افادیت کیا ہے؟ گوگل میپس اُن راستوں اور جگہوں پر آپ کا رہنما اور دوست ثابت ہوسکتا ہے جہاں آپ کو راستوں اور جگہوں کے بارے میں رہنمائی کرنے والا کوئی اور نہ ہو۔

لوکل گائیڈز عموماً گوگل میپس پر نئی جگہیں شامل کرنے، اُن پر اپنے تجزیے کے ذریعے اپنا نقطہ نظر پیش کرنے، نئی تصویریں شامل کرنے کے علاوہ ایک اور اہم کام سر انجام دے رہے ہیں جس سے بالخصوص اُن افراد کو بے پناہ رہنمائی ملتی ہے جو وہیل چیئر استعمال کرتے ہیں یا کسی بھی قسم کی جسمانی معذوری کا شکار ہیں۔

لوکل گائیڈز جو معذور افراد کے لیے قابل رسائی داخلے کی اہمیت بخوبی جانتے ہیں وہ اپنی آمد و رفت کے دوران اور کسی بھی جگہ کے دورے پر وہیل چیئر کے لیے قابل رسائ آمدورفت کی معلومات اپنے تجزیوں ، تصویروں اور باقی ودیگر طریقوں سے کرتے رہتے ہیں اور نہ صرف انفرادی بلکہ اجتماعی طور پر وہیل چیئر کے قابل رسائی راستوں کی معلومات کو گوگل میپز میں شامل کرنے کے لیئے واک کا انعقاد کرتے رہتے ہیں۔

آج ہم اس موضوع پر بات کریں گے اور میرے اپنے ذاتی اور دنیا کے دیگر زبردست لوکل گائیڈز کے تجربات کا نچوڑ یہاں پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس سلسلے میں کچھ اقدامات اور مشورے مندرجہ ذیل ہیں:

پہلا قدم:

سب سے پہلے دن، وقت اور تاریخ کا انتخاب ضروری ہوتا ہے اور کوشش یہ کرنی چاہئیے کہ اُس دن اور وقت کا انتخاب کیا جائے، جب زیادہ سے زیادہ لوگ شریک ہوسکیں اور اپنا قیمتی وقت پُر سکون انداز میں اِس اہم کام میں صرف کرسکیں۔

جبکہ ، تاریخ اور وقت کے انتخاب کے بعد آپ اپنا مجوزہ میٹ اپ کنیکٹ کی

HOST A MEET UP سائٹ پر پوسٹ کریں How to organize a successful meet-up پوسٹ اس سلسلے میں آپ کے لیئے کافی معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

مشورہ: جگہ کے انتخاب کے وقت اُن جگہوں کا انتخاب مدِّ نظر رکھیں جہاں آپ کو گوگل میپس میں زیادہ سے زیادہ معلومات شامل کرنے کا موقع مل سکے مثلاً گنجان بازار، شاپنگ مالز، فوڈ اسٹریٹس اور دیگر جگہیں۔

دوسرا قدم:

جس جگہ آپ نے ملاقات رکھی ہے، وہاں کوشش کریں کہ مقررہ وقت سے پہلے پہنچ جائیں تاکہ ایک تو اُس جگہ سے روشناس ہوسکیں اور دوسرا یہ کہ ملاقات میں شرکت کرنے والوں کی رہنمائی کرسکیں۔

تیسرا قدم:

دیگر لوکل گائیڈز کے آنے کے بعد اور اپنے تعارف کے بعد انہیں اس واک کرنے کا طریقہ، اس واک کے اغراض و مقاصد اور گوگل میپس میں قابل رسائی فیچرز کے بارے میں انہیں آگاہی دیجئے اور پھر اپنی واک کا آغاز کردیجئے۔

قابل رسائی واک کے لیے آپ ایک مخصوص علاقے کا انتخاب پہلے ہی کرچکے ہیں۔ اب اس راستے پر چلتے ہوئے ایک کے بعد دوسری اور پھر آگے آگے جتنی دُکانیں، ریستورنٹ یا کوئی بھی جگہ آئے، آپ اس جگہ کے داخلے کی جگہ پر سب سے پہلے غور کریں اور دیکھیں کہ آیا اس جگہ وہیل چیئر گزرنے کے لیے کوئی ریمپ یا راستہ بنا ہوا ہے یا نہیں؟ ہونے یا نہ بھی ہونے کی صورت میں اُس جگہ کے داخلے کی تصویر لے لیں اور آپ اسے چاہیں تو بعد میں وائی فائی کے ذریعے گوگل میپس پر لوگوں کی رہنمائی کے لیے شامل کرسکتے ہیں۔

اُسی جگہ پر آپ مزید معلومات کی تلاش بھی کرسکتے ہیں۔ مثلاً کہ کسی ریستورنٹ ، شاپنگ مال، آفس یا کسی بھی جگہ معذور افراد کے داخلے کے لیئے مناسب قابل رسائی راستہ تو موجود ہے، مگر آیا اُس جگہ معذور افراد کے لیئے بیٹھنے، بیت الخلا اور لفٹ کا مناسب انتظام موجود ہے یا نہیں۔ اور اگر یہ تمام سہولیات موجود ہوں تو آپ اپنے گوگل میپس تجزیے میں اُن کا ذکر کرکے ، تصویریں شامل کرکے، گوگل میپس کی طرف سے سوال کے جوابات دے کر اُس جگہ کے بارے میں مفید معلومات فراہم کرکے لاکھوں لوگوں کی رہنمائی کرسکتے ہیں، جنہیں آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔

آخری قدم:

اس اجتماعی واک کے اختتام پر آپ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کا تجزیہ اپنے تجربے کو بڑھانے کے لیے لے سکتے ہیں کہ آج کی اس واک کے اختتام پر ہم نے کیا سیکھا؟ اور کیا یہ واک کرتے ہوئے ہمیں اپنے اندر بھی تبدیلی محسوس ہوئی اور شعور اُجاگر ہوا؟

آپ سب دوستوں کو گوگل میپس پر اپنا ہر جگہ کا الگ تجزیہ لکھنے اور لوکل گائیڈز کنیکٹ پر ریکیپ لکھنے کا مشورہ دے سکتے ہیں کیونکہ کسی بھی میٹ اپ کا ریکیپ اِس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ آپ نے یہ جو وقت کسی نیک مقصد کے لیے گزارا ہے تو اس سے آپ نے خود کیا سیکھا اور دوسروں کو کیا سکھایا؟

اسی سلسلے میں دُنیا کے مختلف حصوں سے کچھ دوستوں اور اپنے اپنے ملکوں کے بہترین لوکل گائیڈز جوکہ قابل رسائی راستوں کے معاملات میں واقعی ماہر ہیں، اُن کی کچھ تجاویز اور مشورے مندرجہ ذیل ہیں ۔ آپ ایک کامیاب قابل رسائی واک کے سلسلے میں اِن مشوروں کو ہمیشہ مدِّ نظر رکھنے کی کوشش کریں۔

@EmekaUlor

(Emeka Ulor - Nigeria)

بنیادی طور پر جب ہم کسی جگہ یا عمارت میں ہوتے ہیں تو ہمیں اپنے آپ سے مندرجہ ذیل سوالات پوچھنا چاہئے۔

  1. کیا یہاں معذور افراد کے لیے مخصوص پارکنگ ہے؟

(2) کہیں یہاں معذور افراد کے داخلے میں

کوئی رکاوٹ تو نہیں ہے؟

(3) کیا اس جگہ عمارت میں معذور افراد بغیر کسی مدد کے آمد و رفت کرسکتے ہیں؟

جب آپ خود کو اِن تمام سوالات کے جوابات دے دینگے تو یہ تمام نکات نہ صرف اس جگہ کی ریٹنگ اور تجزیہ کرنے میں

کام آئے گی ، بلکہ صارفین کو رہنمائی فراہم کرنے میں مدد دے گی۔

@IlankovanT

(Thushiyantha Ilankovan - Srilanka)

میں اکثر گوگل میپس پر قابل رسائی جگہوں کے بارے میں معلومات شامل کرتا رہتا ہوں۔ اگرچہ ہم گوگل میپس تجزیے شامل کرتے رہتے ہیں مگر ہمیں معذور لوگوں کو نئی ٹیکنالوجی سے متعارف کروانا بہت ضروری ہے۔ اسی وجہ سے میں نے اِن لوگوں تک پہنچنا شروع کیا اور انہیں یہ بتایا کہ قابل رسائی جگہوں کی معلومات گوگل میپس کی وہ خاصیت ہے کہ جن کا استعمال کرکے وہ نیویگیشن اور رہنمائی کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

@ShafiulB

(MD Shafiul Bashar - Bangladesh)

قابل رسائی جگہیں آپ کے معاشرے میں بہت اہمیت کی حامل ہوئی ہیں، یہ صرف حق کی بات نہیں بلکہ معذور افراد کے لیے ترجیحی بنیادوں پر مواقع تشکیل دینے کا طریقہ ہے۔ لہٰذا قابل رسائی واک میں ہمیں ہر کاروباری جگہ پر اِن کے لیے سہولت دیکھنی چاہئیے اور گوگل میپس پر شامل کرنا چاہئے۔ قابل رسائی واک نہ صرف گوگل میپس کو اپڈیٹ کرنے کے لیے ہوتی ہے بلکہ یہ اپنے ملک کا ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت اور معذور افراد کو ملکی دھارے میں لانے کی آپ کی طرف سے بھرپور کوشش بھی ہوتی ہے۔

@JaneBurunina

(Zhanna Burunina - Ukraine)

جب میں قابل رسائی واک کے لیے نکل رہی ہوتی ہوں تو میرے ذہن میں دو باتیں ہوتی ہیں۔ ایک تو یہ کہ قابل رسائی جگہوں اور اُن کی خصوصیت کو تلاش کرنا اور دوسرا ایک اُستاد ثابت ہونا جو لوگوں میں قابل رسائی جگہوں کے بارے میں شعور اُجاگر کرے اور ساتھ ہی ساتھ میٹ اپ کے شرکا اور مختلف کاروباری مالکان کے ساتھ ملاقات کرکے قابل رسائی جگہوں کے بارے میں اُن کے ساتھ ایسے تجربے اور معلومات کا اشتراک کرے۔

@Jesi

(Jesica Lichtensztein - Argentine)

اپنے قابل رسائی میٹ اپ میں ہمیشہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ قابل رسائی جگہوں کے بارے میں متوقع سوالات کے جوابات کے بارے میں بخوبی آگاہ ہوں۔ ایک آفیشل پی ڈی ایف فائل ہے، جس سے نہ صرف آپ خود معلومات حاصل کرسکتے ہیں بلکہ اپنے میٹ اپ کے شرکا کو بھی اُس سے آگاہ کرسکتے ہیں۔ اپنی واک کے لیے اُن علاقوں کا انتخاب کیجئے جو گنجان کاروبار علاقے میں ہوں اور آپ کے خیال میں اِس واک اور قابل رسائی جگہوں کی معلومات کو گوگل میپس میں شامل کرنے کی شدید ضرورت ہو۔ واک کا منصوبہ بڑا بنائیں یا چھوٹا مگر یہ بات یقینی بنائیں کہ آپ کے قریبی پارک یا راستے میں آنے والے عوامی مقامات کی معلومات گوگل میپس میں شامل ہونے سے رہ نہ جائیں

@uavalentine

(Valentyna Pliushch - Ukraine)

(1) وہ علاقہ یا مخصوص جگہیں، عمارتیں یا پارکس منتخب کریں، جہاں آپ قابل رسائی معلومات تلاش کرنا چاہتے ہیں۔

(2) گوگل میپس میں قابل رسائی جگہوں کی ایک لسٹ بنائیں اور اپنی واک کے راستے میں موجود جگہوں اور اشیائ کی جانچ کی کوشش کریں کہ وہ جگہیں قابل رسائی ہیں یا نہیں؟ اس گوگل میپس پر تجزیے لکھیے اور اُن سوالات کے جوابات لکھیے جو آپ سے قابل رسائی جگہوں کے بارے میں گوگل میپس میں پوچھے جارہے ہیں۔ آپ کی واک اور رہنمائی دوسروں کے لیے واضح اشارہ ثابت ہوسکتی ہے۔

@lynneannec

(Lynne Campo - USA)

ہوسکتا ہے ہم میں سے کچھ لوگوں نے کہاوت “دوسرے کے جوتے میں پیر ڈال کر ایک میل چلنا” کی کہاوت سن رکھی ہوگی۔ بنیادی طور پر اس کا مطلب کسی دوسرے کی صورت حال سے ہمدردی لینا ہے کہ اگر صرف ایک لمحے کے لیے بھی یہ محسوس کیا جائے کہ اُن کی زندگی کیسی ہوگی۔ کسی قابل رسائی واک میں شریک ہونے پر، وہ افراد جو بالآخر آپ کی کاوشوں سے فائدہ اُٹھائیں گے۔ شاید وہ بالکل بھی چل نہ پاتے ہوں ، یہ بات ذہن میں رکھیے۔ گردونواح کا جائزہ لیں جیسے آپ اپنے بجائے “کسی اور شخص کے جسم میں چل پھر رہے ہوں”۔ اور آپ کی نقل و حرکت کے لیے کیا اہم ہوگا؟ آپ اپنی زندگی کیسے گزارسکتے ہیں۔

@PennyChristie

( Penny Christie - Australia)

تمام لوکل گائیڈز اس واک میں شامل ہوسکتے ہیں اور قابل رسائی موضوعات بھی، چاہے آپ کے میٹ اپ کا مقصد فوٹو واک ہو یا فوڈ کرال آپ ہر جگہ اپنے گزرنے کے دوران ہمیشہ قابل رسائی ریمپ، لفٹ، بیٹھنے، چلنے کی جگہ اور بہت سی چیزوں کو تلاش کرسکتے ہیں۔ اگر آپ تھیٹر، آڈیٹوریم یا آرٹ گیلری کا دورہ کررہے ہیں تو وہاں بھی سماعت سے محروم افراد کے لیے سہولت تلاش کریں اور دیکھیں کہ اس جگہ وہیل چیئر یا پرام آسانی سے گزرسکتی ہے یا نہیں۔ اِس طرح کی چیزوں کو گوگل میپس میں شامل کرنے سے ایک بہت بڑی تبدیلی کا آنا ممکن ہے۔

@Kwiksatik

(Megan Coburn - USA)

تمنہا نقشہ سازی کرنا اب بھی موثر ہے، اگر آپ گوگل میپس کو اپڈیٹ کرنے والے تمنہا شخص بھی ہیں، تب بھی آپ ہزاروں افراد کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لاسکتے ہیں۔ بہت سارے شرکا سے ملنا اکثر بہت خوشگوار اور حیرت انگیز ہوتاہے اور معاشرے کی تعمیر کا پہلا قدم بھی اپنی واک کے دوران اُن مقامات کے نظر انداز شدہ حصؤں جیسے عمارت کےپیچھے اور آگے قابل رسائی راستوں کی تلاش کریں۔ کہیں بھی قابل رسائی راستوں میں کوئی نقص نظر آئے تو اُس کی خصوصی طور پر تصویر لیں اور گوگل میپس پر پوسٹ کریں۔ کیونکہ قابل رسائی راستوں کو دوبارہ مرمت کے لیے اکثر نظر انداز کردیا جاتا ہے اور دیگر اہم جگہوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔ اس طرح کی صورت حال اکثر ان لوگوں کے لیے بڑا مسئلہ پیدا کرتی ہے جنہیں ان راستوں کی ضرورت ہوتی ہے، ان لوگوں کو اضافی چیلنجوں سے آگاہ کرنے کی شدید ضرورت ہوتی ہے

@ChinonsoOnukwugha

(Chinonso Onukwugha - Nigeria)

جب آپ قابل رسائی جگہوں کی میپنگ کے لیے واک کررہے ہیں تو غیر متوقع چیزوں کے لیے تیار رہیے اور اپنی قابل رسائی واک کے بارے میں معلومات کو ایک بار پھر ذہن میں تازہ کرلیں۔ ایک میزبان اور منتظم کی حیثیت سے آپ کے سیٹ میں کچھ لوگ بھی شامل ہوسکتے ہیں پرانے تجربہ کار لوگوں کے ساتھ ۔ واک پر چلتے اس بات کے لیے تیار رہئیے کہ آپ کو کئی جگہ آہستہ چلنا یا رکنا بھی پڑے گا، تاکہ آپ شرکائ کو وہ جگہیں دکھائیں اور ان وجوہات کی وضاحت بھی کریں کہ جس کی وجہ سے معذور لوگوں کو آمد و رفت میں رکاوٹ ہوسکتی ہے۔ واک کو آپ کچھ سوالات یا ایک مقابلے سے مزیدار بھی بناسکتے ہیں کہ ہم ایک گروپ کے طور پر کتنے ریمپ تلاش اور گوگل میپس میں اپڈیٹ کرسکتے ہیں۔

مجھے امید ہے کہ آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہوگا ، مگر اس مضمون میں آپ کے خیال میں کسی ترمیم کی ضرورت ہو تو کمنٹس میں اپنی آرا اور تجاویز کے ذرئے مجھے آگاہ ضرور کیجےگا ۔ شکریہ

107 Likes

I’m honored that you would feature me in your wonderful and comprehensive post on accessibility walks. I like the way you posted it originally in Urdu! Great job as usual @KashifMisidia !

7 Likes

@KashifMisidia You are doing great and very useful initiatives for your community my brother. We all should follow this post on how to spread and aware of others about updating accessibility in our neighborhood.

I like your speech collecting form many Accessibility Champions…

Just carry on Bhaijan…

6 Likes

@KashifMisidia You are really doing a great job This post is great guideline specially for those who want to learn some social work on maps wish you good luck keep sharing keep helping Allah will give you rewards defiantly

I like it you compile different golden words from all champions of accessibility

@EmekaUlor (Emeka Ulor),@IlankovanT (Thushiyantha Ilankovan),@ShafiulB (MD Shafi Ul Bashar)

@JaneBurunina (Zhanna Burunina),@Jesi (Jessica),@uavalentine (Valentine),@lynneannec (Lynne Campo),@PennyChristie ( Penny Christie),@Kwiksatik (Megan Coburn),@ChinonsoOnukwugha ( Chinonso Onukwugha)

5 Likes

Thank you @KashifMisidia for wonderful detailed post!

Your post will become great guidelines for new-coming Accessible meetup hosts. Indeed, when I was starting my activity in this field, I didn’t have enough information. I learned a lot from you and other Accessibility Champions on Connect. Your useful advise and tips help me a lot. And now I’m very happy that I can share my experience with community too. I’m glad that you included my words and collages from my Accessible Photo Walk in your post as illustrations.

I like your title collage, such a wonderful composition of photos from different Accessible meetups!

Keep sharing! Keep inspiring!

5 Likes

You doing a great work @KashifMisidia bhai, almost all knowledge about meetups and accessible walks in one place specially for new local guides and for others as well, wonderful writeup keep going :clap: :clap:

1 Like

You always try to think new ideas and your passion towards maps is tremendous bravo bro

2 Likes

Hi @KashifMisidia

You are once again showing the good path.

Congratulations :clap: !

Also thanks for sharing tips :+1:

Julien

4 Likes

It is an honor for me to have your useful tips, Which I wrote in my post and it will surely work for thousands of people Which could potentially benefit millions of people.

Thank you @lynneannec for your great suggestions.

Shukriya :pray:

4 Likes

You are also one of those people who is called a Accessibility Champion. And I’m glad you helped me and with your help we can help millions of people.

Shukriya :pray: @ShafiulB Bhai

4 Likes

Thank you @Muhammad_Usman ,

I would like to personally thank the people whose names you wrote in your comment, for their valuable tips. And of course we can learn a lot from them all.

Thank you for your kind words Bhai.

Shukriya :pray:

2 Likes

It is a great honor for me to have the words you mentioned to me, You’ve learned something from my posts and my tips. So now thousands of people will benefit from your suggestions, tips and ideas.

I want to mention again my favourite quote by @ErmesT “We are just moving stones.” So now we see how many good people come from moving our stone.

And thanks for your words, it means alot for me.

Shukriya :pray: @JaneBurunina

3 Likes

شکریہ @Saqis9966 بھائی ثاقب

آپ کی محبّت ہے اور سپورٹ ہے ۔

اگر اس طرح سے ہماری لوکل گائیڈز کمیونٹی کو کچھ سیکھنے کو مل جائے تو یقینن یہ میرے لئے ایوارڈ سے کم نہیں ہوگا ۔

@leoking75 شکریہ رضوان بھائی آپ کے قیمتی الفاظ کا ۔ انشاءلله میری خواھش ہے کہ جلد آپ سے پنڈی آکر ملنا ہے ۔

2 Likes

@KashifMisidia and all involved:

A wonderful big and enriching post !!

Very impressive, how you all work together and how each of you has worked out your individual ideas for severe disabilities !!

You give soooo valuable advices !!

Thank you very much!!

Very much heartful greetings from Marburg in Germany -

Jacky

5 Likes

Dear Kashif!

You did a great work, it is quick simple and easy to read and understand.

Thank you for it.

3 Likes

Hello my dear friend @KashifMisidia

These are not mere tips, this post is an encyclopedia of “How Tos” for Accessibility Walk Organizers.

Sincerely appreciate your efforts

@vvbellur , @SalmaanN @JohnPeter @Shrut19 can comment more,

RegRegards to you all…

4 Likes

@KashifMisidia بھائی، آپ کی جتنی تعریف اور حوصلہ افزائی کی جائے کم ہے۔یہ پوسٹ نہ صرف یہ ایک مشعل راہ ہے بلکہ آنے والے وقت اور لوگوں کے لیے دستور العمل بھی ہے۔ امید ہے مزید اسی طرح رہنمائی کرتے رہیں گے۔

2 Likes

@KashifMisidia you are welcome my dear

1 Like

جناب @KashifMisidia آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں ہمیشہ کی طرح۔ ۔ اسy جاری رکھیں ۔ اور لوگوں کی dua لیتے راہیں۔ سک شکریہ۔

1 Like

@KashifMisidia Looks like a comprehensive guide!

Looking forward to read the English version.

1 Like