Ali-Sajid's post
cancel
Showing results for 
Search instead for 
Did you mean: 
Level 6

Qila Sheikhupura

Sheikhupura Fort also known as Qilla Sheikhupira is a fort near the city of Sheikhupura in Punjab, Pakistan. The fort is believed to be built by Emperor Jehangir because the Hiran Minar was also built by the Jahangir during 1607-1646. Hiran Minar is also situated in the city of Sheikhpura.

The Sheikhupura Fort was built during the reign of the Mughal Emperor Jahangir. Although, there is no conclusive evidence supporting this, the Tuzuk-i-Jahangiri (Autobiography of Jahangir) mentions that the Emperor assigned the job of constructing the Fort to Sikandar Moeen on his hunting trip to Hiran Minar in 1607AD. 
jhf.jpg36228775_223775738435442_9104990291361792000_n.jpg
Politically, this fort emerged during the consolidation of Sikh Raj in Punjab. According to Ihsan H. Nadiem, a veteran archeologist and historian, before the Sikhs took over power, Sheikhupura Fort served as a hiding place for bandits looting the countryside.The Durrani king Shah Zaman, during his invasion of Lahore in 1797, besieged the fort only to purge it of the robbers.
Soon after his departure, the fort was occupied by a dacoit named Inder Singh. Later, Lehna Singhan, an ally of Ranjit Singh invaded the fort and sentenced Inder Singh to death. After him, the fort passed on to the ownership of Bhai Singh.However, after changing a few more hands, it was in the possession of Sahib Singh and Sahai Singh in 1808 when Ranjit Singh’s forces marched upon it and caused its surrender. Maharaja Ranjit Singh granted this fort as “Jagir” to his wife Datar Kaur (died in1838) also known as Raj Kaur or Mai Nakkain, the mother of the crown prince Kharak Singh. She lived here up to her last day. 
Datar Kaur of course had a considerable role in rehabilitation of this small, strategically less important and almost abandoned citadel. In it, she built a wonderful haveli adorned with classical fresco.The distinctive Kangra style found in the parlour and in the two chambers on the first floor of this mansion is attributed to the good taste of Kaur.  
Untitled 23.jpgUntitled 38.jpgUntitled 39.jpgUntitled3.jpg
In mid 19th century when power turned to the British, the fort of Sheikhupura was used for the 'house arrest' of Maharaja’s last queen, Rani Jindan the mother of Maharaja Duleep Singh.In his letter, dated 9th August 1847, Sir Henry Montgomery Lawrence, the Resident of British government in Punjab, had suggested to the Governor General that her highness be banished from Punjab.On his recommendation the young Maharaja Duleep Singh was sent away to the Shalimar Garden from the palace in the Lahore Fort and the Maharani was imprisoned at Sheikhupura fort. 
Soon after her arrival at the fort, the Maharani wrote the following letter to the Resident at Lahore for being so ruthlessly separated from her young son (Maharaja Duleep Singh) who was only nine at the time:With the Grace of the Great GuruFrom Bibi Sahib to Lawrence Sahib,We have arrived safely at Sheikhupura; you should send our luggage with care, as I was sitting in the Samman (Burj-Palace in Lahore Fort) in the same way I am in Sheikhupura. Both the places are same to me; you have been very cruel to me.You have snatched my son from me…In the name of the God you worship and in the name of the king whose salt you eat, restore my son to me. I cannot bear the pain of this separation…..I shall reside in Sheikhupura. I shall not go to Lahore. Send my son to me. I will come to you at Lahore only during the days when you hold darbar.On that day I will send him. A great deal (of injustice) has been done to me. A great deal (of injustice) has been done to my son also. You have accepted what other people have said. Put an end to it now. Too much has been done.
Untitled 8.jpgUntitled 9.jpgUntitled 44.jpgUntitled 51.jpgUntitled 52.jpgUntitled 53.jpgUntitled18.jpg
The Maharani was removed from the fort on the afternoon of 15 May 1848, to spend rest of her life in exile in Nepal and in London thereafter. The kingdom of her husband and son had been taken by the British Empire during her ten-month 'house arrest' at the Sheikhupura Fort.The strong impact of this fort on the political history of Punjab as well as over all India and even neighboring Afghanistan can be judged by the fact that the Sikh Empire played a considerable role in institutionalisation and defense on western border of India, which played decisive role in normalisation of affairs up to Delhi.An established Sikh state, at its peak, had extended from Tibet in the east to the Khyber Pass in west to Kashmir in the north and to Sindh in the south. In late 40s of 19th century this state, however, collapsed to the arms of British rule, mainly due to its institutional failure and indiscipline in ranks.
Untitled 26.jpgUntitled 30.jpgUntitled 33.jpgUntitled 45.jpgUntitled 46.jpgUntitled 47.jpgUntitled 62.jpgUntitled5.jpgUntitled12.jpg
During British rule, this fort was used as an administrative headquarters of Gujranwala district from 1849 to 1851. However, on transfer of the district headquarters to Gujranwala town it was left to serve for some time as a military outpost. After the split of administration in 1918 a new district was created in Sheikhupura. The fort then housed the police headquarters of newly created district.After partition of India in 1947 it was briefly used by the immigrants from Indian Punjab and later by encroachers, from whom it came to the possession of the Department of Archaeology, Pakistan, in 1967.
No signs of Mughal-era architecture are now visible in this fort except the main entrance façade. To date the only such structure, although dilapidated, in this premises is a six-storey haveli of Datar Kaur, identical to the haveli of Naunihal Singh, situated inside Mori Gate Lahore.The most vibrant aspect of this haveli is its fresco, now that the precious wooden doors, windows and roof from some parts have been whisked away, turning the historical haveli into a haunted house.
Untitled 2.pngUntitled 3.pngUntitled 7.jpgUntitled 21.jpgUntitled21.jpgUntitled14.jpgUntitled1.jpg
Amid the ruins and inside the rooms, now occupied by bats, we can still find signs of the great era of the past through colorful and thematic paintings and art work in Kangra style. Fresco art work of the haveli of Raj Kaur portrays almost all aspect of life from worship to human feelings.Although the colors are still vivid, the haveli has now reached the edge of its physical life. Thanks to the Punjab Archeology Department, a few months ago I had the chance to visit Sheikhupura Fort again which is now closed to the public due to its endangered structural condition.
Sadly, the once great monument is now littered with graffiti and left vandalised by the ignorant trespassers. I again took the risk to visit haveli as I was drawn naturally to the fresco. In any case, there is nothing left to be to see over there anymore.A US-sponsored preservation project could not materialise because of a tussle between the federal and provincial departments of archeology. But it was a shock to see more paintings spoiled than my previous visit.
 54070cd02a875.jpg54070cd0762e8.jpgUntitled 6.jpgUntitled 8.jpgUntitled 22.jpgUntitled 24.jpgUntitled 28.jpgUntitled 29.jpgUntitled 31.jpgUntitled 34.jpgUntitled 40.jpgUntitled 66.jpgUntitled16.jpgUntitled17.jpg
This could be restored to a level where people can visit and appreciate it just like Hiran Minar, many people do not know about this hidden fort in Sheikhupura. Its under an hour drive from Lahore and very accessible through motorway and national highways, need to restore and advertise it properly. Punjab tourism and Pakistan tourism hardly do anything apart from milking the public taxes. 
Pakistan
25 comments

Accepted Solutions
Former Google Contributor
Solution

Re: Qila Sheikhupura

Hey @Ali-Sajid,

 

Your post is awesome and very pleasant to read, thank you for that! I really enjoyed the part where Maharaja Ranjit Singh granted this fort as “Jagir” to his wife Datar Kaur and she lived there up to her last day. 

 

Just keep in mind that accounts on Connect have a limit of 1000 photos. Your photos are wonderful, I'm just making sure we will have the joy to read your detailed posts for the time being.

Due to the volume of private messages Googlers receive, I do not read or respond to private messages. Please post publicly so others may benefit from your discussion. If you require urgent assistance, please tag a Google Moderator. Thank you!

View solution in original post

Level 6

قلعہ شیخوپورہ

قلعہ شیخوپورہ کی مٹتی ہوئی شان و شوکت

تُزک جہانگیری کے مطابق شہنشاہ جہانگیر نے 1607 میں شکار کے لئے ہرن مینار پر قیام کے دوران سکندر معین کو ایک قلعہ تعمیر کرنے پر معمور کیا 
 
 شیخوپورہ کا قلعہ مغل شہنشاہ جہانگیر کے دور میں تعمیر ہوا۔ اگرچہ اس دعوے کو تقویت دینے والے کوئی حتمی شواہد موجود نہیں ہیں تاہم صرف اتنا پتا چلتا ہے کہ تُزک جہانگیری کے مطابق شہنشاہ جہانگیر نے 1607 میں شکار کے لئے ہرن مینار پر قیام کے دوران سکندر معین کو ایک قلعہ تعمیر کرنے پر معمور کیا ۔
 
قلعہ شیخوپورہ صوبہ پنجاب کے صدر مقام لاہور سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ضلع شیخوپورہ میں موجود ہے۔ شیخوپورہ کو ضلع کا درجہ 1922ءمیں دیا گیا۔ پنجابی زبان کا شیکسپیئر کہلانے والے مشہور پنجابی شاعر وارث شاہ نے اپنی مشہور لوک داستان ہیررانجھا شیخوپورہ کے گاوں جنڈیالہ شیر خان میں مکمل کی۔ ہرن مینار اور بارہ دری بھی شیخوپورہ میں واقع ہیں۔  قلعہ میں موجود تہہ خانوں کی چھتیں ڈاٹ دار اور گنبد نما ہیں۔ ہوا اور روشنی کے لئے 11 کھڑکیاں ہیں۔ تہہ خانوں کی چوڑائی 10 فٹ ہے۔ قلعے کی ڈیوڑھی سے آگے 14 فٹ چوڑا اینٹوں سے بنا راستہ ہے۔ اس راستے کے مغربی طرف ملازمین کے کمرے ہیں۔ قلعے میں موجود شاہی محل جسے جہانگیر محل کہا جاتا ہے، کے کچھ حصے گر چکے ہیں۔ لیکن اس کا زیادہ تر حصہ محفوظ ہے اور صدیاں گزر جانے کے باوجود اس کی عظمت، خوبصورتی اور جلال باقی ہے۔ دیواروں پر خوبصورت منقش تصاویر اب بھی موجود ہیں۔ ان پر فارسی اشعار کی خطاطی دلکش ہے۔ دیواروں پر موجود نقش و نگار سیاحوں کو حیرت زدہ کر دیتے ہیں۔ جہانگیر محل کے ساتھ ایک زنان خانہ ہے جسے ملکہ محل کہتے ہیں۔ اس میں داخل ہونے والے راستے پر مغل اور سکھ دور کی نادر تصاویر دیکھی جاسکتی ہیں ملکہ کے محل کے اوپر ایک خوبصورت شیش محل ہے جس کی چھت موجود ہے لیکن اوپر جانے والا راستہ مسدود ہو چکا ہے۔  کہا جاتا ہے کہ قلعہ کے شمال مغربی برج کے اندر سے ایک سرنگ ہرن مینار تک جاتی تھی۔ اس کے صحیح مقام کا تعین تو نہیں ہو سکا لیکن قریبی آبادی میں کھدائی کے وقت ایسے آثار ملے جن سے اندازہ ہوتا تھا کہ نیچے کوئی دیوار ہے جس کا رُخ ہرن مینار کی طرف ہے۔ قلعہ شیخوپورہ میں شہنشاہ نورالدین جہانگیر کے علاوہ اس کا بیٹا شاہ جہاں بھی قیام پذیر رہا۔ مغلوں کے زوال کے بعد برصغیر بدامنی کا شکار رہا۔ اس دوران یہ قلعہ برسرپیکار حکمرانوں کی پناہ گاہ بن کر رہ گیا۔ قلعے کی تعمیر کے تقریباً دو سو سال بعد امیرسنگھ نے اس پر قبضہ کر لیا لیکن پھر مہاراجا رنجیت سنگھ نے قلعے کو تسخیر کر لیا اور حاکم پنجاب بنا۔ رنجیت سنگھ نے قلعہ تسخیر کرنے کے بعد اپنے بیٹے کھڑک سنگھ کے حوالے کر دیا۔ رنجیت سنگھ کی بیوی بھی یہاں قیام پذیر رہی۔ اُس نے غیر آباد زمینوں کو کسانوں میں بانٹ کر انکی وفاداریاں حاصل کیں۔ اپنی ذہانت اور دوراندیشی کی وجہ سے وہ ہمیشہ مہاراجا رنجیت سنگھ کی منظورِ نظر رہی۔ ۔ اپنے عروج کے دور میں مشرق میں تبت سے لے کر مغرب میں درہّ خیبر تک ، شمال میں کشمیر تک اور جنوب میں سندھ تک پھیلی ہوئی سکھ حکومت انیسویں صدی کے آخری چالیس سالوں میں اپنے داخلی اداروں کی ناکامی اور بد نظمی کی وجہ سے برطانوی قبضے میں چلی گئی۔ برطانوی راج کے دوران اس قلعے کو 1849 سے لے کر 1851 تک ضلع گوجرانوالہ کے اداراتی ہیڈ کوارٹر کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا۔ تاہم ضلعی ہیڈ کوارٹر کے ضلع گوجرانوالہ میں منتقل ہونے پر اس قلعے کو بعض اوقات فوجی پوسٹ کے طور پر استعمال کیا جانے لگا۔ 1918 میں اداراتی نطام میں خامیاں آنے پر شیخوپورہ میں ایک اور ضلع بنایا گیا۔ ان دنوں میں قلعے نے نئے بننے والے ضلعے کے پولیس ہیڈ کوارٹر کی خدمات سرانجام دیں۔ 
راج کنور کی حویلی کا یہ آرائشی آرٹ ورک عبادت سے لے کر جذبات تک انسانی زندگی کے تمام پہلووں کی تصویر کشی کرتا ہے۔ تصاویر کے رنگوں میں ابھی بھی جان ہے لیکن حویلی اپنے وجود کے آخری کنارے تک پہنچ گئی ہے اور اسے گرنے کے خطرے کی وجہ سے عوام کے لئے بند کر دیا گیاہے۔ 
 
علی  ساجد
54070ccf392c9.jpg
 
Untitled 3.png
Untitled 4.jpgUntitled 7.jpg
Untitled 21.jpgUntitled 22.jpgUntitled 23.jpgUntitled 25.jpgUntitled 29.jpgUntitled 32.jpgUntitled 37.jpgUntitled 38.jpgUntitled 39.jpgUntitled 44.jpgUntitled 46.jpgUntitled 49.jpgUntitled 51.jpgUntitled 53.jpgUntitled 56.jpgUntitled 60.jpgUntitled 61.jpgUntitled 63.jpgUntitled1.jpgUntitled2.jpgUntitled3.jpgUntitled6.jpgUntitled9.jpgUntitled16.jpgUntitled18.jpgUntitled20.jpg
Level 10

Re: قلعہ شیخوپورہ

Hi @Ali-Sajid

Thank you for useful information, if possible please share your photos about here.

Best Regards
Rezgar

Level 6

قلعہ شیخوپورہ کی مٹتی ہوئی شان و شوکت

 شیخوپورہ کا قلعہ مغل شہنشاہ جہانگیر کے دور میں تعمیر ہوا۔ اگرچہ اس دعوے کو تقویت دینے والے کوئی حتمی شواہد موجود نہیں ہیں تاہم صرف اتنا پتا چلتا ہے کہ تُزک جہانگیری کے مطابق شہنشاہ جہانگیر نے 1607 میں شکار کے لئے ہرن مینار پر قیام کے دوران سکندر معین کو ایک قلعہ تعمیر کرنے پر معمور کیا ۔
قلعہ شیخوپورہ صوبہ پنجاب کے صدر مقام لاہور سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ضلع شیخوپورہ میں موجود ہے۔ شیخوپورہ کو ضلع کا درجہ 1922ءمیں دیا گیا۔ پنجابی زبان کا شیکسپیئر کہلانے والے مشہور پنجابی
شاعر وارث شاہ نے اپنی مشہور لوک داستان ہیررانجھا شیخوپورہ کے گاوں جنڈیالہ شیر خان میں مکمل کی۔ ہرن مینار اور بارہ دری بھی شیخوپورہ میں واقع ہیں۔ قلعہ میں موجود تہہ خانوں کی چھتیں ڈاٹ دار اور گنبد نما ہیں۔ ہوا اور روشنی کے لئے 11 کھڑکیاں ہیں۔ تہہ خانوں کی چوڑائی 10 فٹ ہے۔ قلعے کی ڈیوڑھی سے آگے 14 فٹ چوڑا اینٹوں سے بنا راستہ ہے۔ اس راستے کے مغربی طرف ملازمین کے کمرے ہیں۔ قلعے میں موجود شاہی محل جسے جہانگیر محل کہا جاتا ہے، کے کچھ حصے گر چکے ہیں۔ لیکن اس کا زیادہ تر حصہ محفوظ ہے اور صدیاں گزر جانے کے باوجود اس کی عظمت، خوبصورتی اور جلال باقی ہے۔ دیواروں پر خوبصورت منقش تصاویر اب بھی موجود ہیں۔ ان پر فارسی اشعار کی خطاطی دلکش ہے۔ دیواروں پر موجود نقش و نگار سیاحوں کو حیرت زدہ کر دیتے ہیں۔ جہانگیر محل کے ساتھ ایک زنان خانہ ہے جسے ملکہ محل کہتے ہیں۔ اس میں داخل ہونے والے راستے پر مغل اور سکھ دور کی نادر تصاویر دیکھی جاسکتی ہیں ملکہ کے محل کے اوپر ایک خوبصورت شیش محل ہے جس کی چھت موجود ہے لیکن اوپر جانے والا راستہ مسدود ہو چکا ہے۔   
کہا جاتا ہے کہ قلعہ کے شمال مغربی برج کے اندر سے ایک سرنگ ہرن مینار تک جاتی تھی۔ اس کے صحیح مقام کا تعین تو نہیں ہو سکا لیکن قریبی آبادی میں کھدائی کے وقت ایسے آثار ملے جن سے اندازہ ہوتا تھا کہ نیچے کوئی دیوار ہے جس کا رُخ ہرن مینار کی طرف ہے۔ قلعہ شیخوپورہ میں شہنشاہ نورالدین جہانگیر کے علاوہ اس کا بیٹا شاہ جہاں بھی قیام پذیر رہا۔ مغلوں کے زوال کے بعد برصغیر بدامنی کا شکار رہا۔ اس دوران یہ قلعہ برسرپیکار حکمرانوں کی پناہ گاہ بن کر رہ گیا۔ قلعے کی تعمیر کے تقریباً دو سو سال بعد امیرسنگھ نے اس پر قبضہ کر لیا لیکن پھر مہاراجا رنجیت سنگھ نے قلعے کو تسخیر کر لیا اور حاکم پنجاب بنا۔ رنجیت سنگھ نے قلعہ تسخیر کرنے کے بعد اپنے بیٹے کھڑک سنگھ کے حوالے کر دیا۔ رنجیت سنگھ کی بیوی بھی یہاں قیام پذیر رہی۔ اُس نے غیر آباد زمینوں کو کسانوں میں بانٹ کر انکی وفاداریاں حاصل کیں۔ اپنی ذہانت اور دوراندیشی کی وجہ سے وہ ہمیشہ مہاراجا رنجیت سنگھ کی منظورِ نظر رہی۔   
 اس قلعے کی سیاسی اہمیت پنجاب پر سکھ راج کے دوران ظاہر ہوئی۔ ایک ماہر آرکیالوجسٹ اور تاریخ دان احسان ایچ ندیم کے مطابق سکھوں کے طاقت پکڑنے سے پہلے یہ قلعہ دیہاتوں کو لوٹنے والے ڈاکو گروہوں کے چھپنے کی جگہ کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔  
1797 میں لاہور پر دُرّانی بادشاہ شاہ زمان کے قبضے کے دوران صرف اس قلعے کو ڈاکووں سے صاف کرنے کے لئے اس کا محاصرہ کیا گیا لیکن شاہ زمان کے قلعے سے واپس لوٹنے کے بعد جلد ہی قلعے پر اندر سنگھ نامی ایک ڈاکو نے قبضہ کر لیا۔ بعد ازاں رنجیت سنگھ کے ایک اتحادی لہنا سنگھان نے قلعے پر حملہ کیا اور اندر سنگھ کو گرفتار کر کے سزائے موت دے دی۔اس کے بعد قلعہ بھائی سنگھ کی ملکیت میں چلا گیا۔ تاہم چند ہاتھ تبدیل کرنے کے بعد 1808 میں جب رنجیت سنگھ کی فوجوں نے قلعے پر حملہ کیا اور قلعے کو ہتھیار پھینکنے پر مجبور کر دیا تو اس وقت قلعہ صاحب سنگھ اور ساہائی سنگھ کی ملکیت میں تھا۔  
مہاراجہ رنجیت سنگھ نے قلعہ فتح کرنے کے بعد اسے ایک جاگیر کی شکل میں اپنی بیوی دتر کنور کے نام کر دیا ۔ دتر کنور کو راج کنور یا مائی نکائیں کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے جو رنجیت سنگھ کے ولی عہد کھڑک سنگھ کی ماں تھی۔ راج کنور نے اپنی زندگی کے آخری دن تک اسی قلعے میں قیام کیا۔ راج کنور نے یقیناً اس چھوٹے، اسٹریٹجک لحاظ سے کم اہم اور تقریباً ترک شدہ قلعے کو آباد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس نے اس قلعے میں کلاسیکی ڈیزائنوں سے مزّین ایک شاندار حویلی تعمیر کروائی۔ اس حویلی کی پہلی منزل کے ہال کمرے اور پہلی منزل کا اپنے سے مخصوص کانگرہ اسٹائل کنور کے بہترین ذوق کا آئینہ دار ہے۔  
انیسویں صدی کے وسط میں جب طاقت برطانیہ کی ہاتھ میں آئی تو شیخوپورہ کے قلعے کو مہاراجہ کی آخری ملکہ اور مہاراجہ دلیپ سنگھ کی ماں رانی جنداں کی نظر بندی کے لئے استعمال کیا گیا۔ سر ہنری منٹگمری لارنس، پنجاب میں برٹش گورنمنٹ کے ریذیڈنٹ، نے گورنر جنرل کو اپنے 9 اگست 1847 میں تحریر کردہ مکتوب میں رانی جنداں کو جلاوطن کرنے کا مشورہ دیا۔ ہنری منٹگمری کی ہدایت پر نوجوان مہاراجہ دلیپ سنگھ کو لاہور قلعے کے محل سے نکال کر شالیمار باغ بھیج دیا گیا اور مہارانی کو شیخوپورہ قلعے میں قید کر دیا گیا۔   قلعہ پہنچنے کے فوراً بعد مہارانی نے اسے اس کے محض نو سالہ بیٹے مہاراجہ دلیپ سنگھ سے جدا کرنے جیسی نا انصافی کے خلاف لاہور کے ریذیڈنٹ کو مراسلہ تحریر کیا۔ مراسلے کی تحریر کچھ اس طرح ہے۔ 
  عظیم گُرو کی مہربانی سے  بی بی صاحب کی طرف سے لارنس صاحب کے نام، ہم خیریت سے یہاں پہنچ گئے ہیں، آپ کو ہمارا سامان احتیاط سے پہنچانا چاہیے کیوں کہ ہم جیسے لاہور قلعے کے برج محل میں رہ رہے تھے اسی طرح شیخوپورہ میں ہیں۔ ہمارے لئے دونوں جگہیں ایک جیسی ہیں آپ نے ہمارے ساتھ بہت ظالمانہ سلوک کیا ہے۔   آپ نے ہم سے ہمارے بیٹے کو چھین لیا ہے۔ اس خدا کے نام پر کہ جس کی آپ عبادت کرتے ہیں اور اس بادشاہ کے نام پر کہ جس کا آپ نمک کھا رہے ہیں ہمیں ہمارا بیٹا واپس کر دیں۔ ہم سے اس کی جدائی برداشت نہیں ہوتی۔ ہم شیخوپورہ میں رہیں گے لاہور نہیں جائیں گے۔ ہمارے بیٹے کو ہمارے پاس بھیج دیں۔ ہم آپ کے پاس لاہور صرف ان دنوں میں آئیں گے جب آپ دربار لگائیں گے۔ اس دن ہم اسے بھیج دیں گے۔ ہمارے ساتھ سخت ناانصافی کی گئی ہے ہمارے بیٹے کے ساتھ سخت نا انصافی کی گئی ہے۔ آپ نے وہ سب مان لیا جو دوسرے لوگوں نے کہا لیکن اب اس ظلم کو بند کریں کیوں کہ پہلے ہی بہت ہو چکا ہے۔  
 
 مہارانی کو 15مئی 1848 کی سہ پہر کو قلعے سے نکال کر باقی ماندہ زندگی بسر کرنے کے لئے پہلے نیپال اور اس کے بعد لندن جلا وطن کر دیا گیا۔ مہارانی کی شیخوپورہ کے قلعے میں دس ماہ کی نظر بندی کے دوران برطانوی راج نے اس کے ہاتھ سے اس کے شوہر کی شاہی اور اس کے بیٹے کو چھین لیا۔  پنجاب کے ساتھ ساتھ پورے انڈیا اور یہاں تک کہ ہمسایہ ملک افغانستان پر قلعے کے طاقتور اثر کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے سکھ شاہ نے بھارت کے مغربی بارڈر کے اداراتی شکل اختیار کرنے میں اور دفاع میں قابل ذکر کردار ادا کیا اور اس پہلو سے دہلی تک تعلقات معمول پر آئے۔ اپنے عروج کے دور میں مشرق میں تبت سے لے کر مغرب میں درہّ خیبر تک ، شمال میں کشمیر تک اور جنوب میں سندھ تک پھیلی ہوئی سکھ حکومت انیسویں صدی کے آخری چالیس سالوں میں اپنے داخلی اداروں کی ناکامی اور بد نظمی کی وجہ سے برطانوی قبضے میں چلی گئی۔ برطانوی راج کے دوران اس قلعے کو 1849 سے لے کر 1851 تک ضلع گوجرانوالہ کے اداراتی ہیڈ کوارٹر کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا۔ تاہم ضلعی ہیڈ کوارٹر کے ضلع گوجرانوالہ میں منتقل ہونے پر اس قلعے کو بعض اوقات فوجی پوسٹ کے طور پر استعمال کیا جانے لگا۔ 1918 میں اداراتی نطام میں خامیاں آنے پر شیخوپورہ میں ایک اور ضلع بنایا گیا۔ ان دنوں میں قلعے نے نئے بننے والے ضلعے کے پولیس ہیڈ کوارٹر کی خدمات سرانجام دیں۔ 1947 میں تقسیم کے بعد اسے بھارتی پنجاب سے آنے والے مہاجرین کی پناہ کے لئے استعمال کیا گیا اور اس کے بعد 1967 میں یہ پاکستان آرکیالوجی ڈپارٹمنٹ کی تحویل میں چلا گیا۔ اب اس قلعے میں داخلی دروازے کی بالائی آرائش کے علاوہ مغل دور کے طرز تعمیر کا کوئی اثر دکھائی نہیں دیتا۔ اگرچہ لاپرواہی کا شکار ہے لیکن اس احاطے میں موجودہ دور تک پہنچنے والی واحد عمارت نونہال سنگھ کی حویلی سے مشابہہ راج کنور کی حویلی ہے ۔اس حویلی کا سب سے نمایاں پہلو اس کی آرائش ہے ۔ اس وقت اس حویلی کے لکڑی کے قیمتی دروازوں ، کھڑکیوں اور چھت کے کچھ حصے غائب ہو چکے ہیں اور حویلی ایک بھوت گھر کا منظر پیش کرتی ہے۔ کھنڈرات کے کمروں کے داخلی حصے اگرچہ چمگادڑوں کا نشیمن بن چکے ہیں لیکن ابھی بھی داخلی دیواروں پر کانگرہ اسٹائل میں رنگین تصاویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ راج کنور کی حویلی کا یہ آرائشی آرٹ ورک عبادت سے لے کر جذبات تک انسانی زندگی کے تمام پہلووں کی تصویر کشی کرتا ہے۔  تصاویر کے رنگوں میں ابھی بھی جان ہے لیکن حویلی اپنے وجود کے آخری کنارے تک پہنچ گئی ہے اور اسے گرنے کے خطرے کی وجہ سے عوام کے لئے بند کر دیا گیاہے۔  
علی  ساجد 54070ccf392c9.jpg15298725250_b8ee7c9e9a_k.jpgEarth ViewEarth ViewUntitled 3.pngUntitled 22.jpgUntitled 23.jpgUntitled 24.jpgUntitled 33.jpgUntitled 36.jpgUntitled 38.jpgUntitled 39.jpgUntitled 43.jpgUntitled 44.jpgUntitled 47.jpgUntitled 48.jpgUntitled 50.jpgResidence of WorkersResidence of WorkersUntitled 64.jpgUntitled.jpgUntitled3.jpgUntitled6.jpgUntitled9.jpgUntitled12.jpgUntitled14.jpgMain Building of FortMain Building of FortUntitled19.jpgUntitled20.jpgUntitled21.jpg
Level 6

Re: قلعہ شیخوپورہ کی مٹتی ہوئی شان و شوکت

Hi there @Ali-Sajid

I love old historic forts, Google translate seems to say this is The fort of Sheikhpurpur, in Pakistan. I have seen many old crumbling forts in India and would love to see more of ones in Pakistan. Thank you so much for sharing these amazing photos.

Level 10

Re: قلعہ شیخوپورہ کی مٹتی ہوئی شان و شوکت

AoA. Qeemti maloomat share krne ka shukeriya. Hamare watan main bohat say tarekhi mukamaat hain lakin un ki hifazat aur dekh bhal ka koi munasib intezaam nahi hain na hi tawaja di jati hai jo k afsos ki bat hai. Barhal mujhy aap ki tehreer bohat pasand ai. Mujhy is tareekhi jaga ko dekhna hai ab kafi dekh b chuka haun Punjab aur KPK main.

Aftab Ah
Level 8

Re: قلعہ شیخوپورہ کی مٹتی ہوئی شان و شوکت

Hi @Ali-Sajid

 

Thanks for sharing these unique old history from Pakistan

 

Cheers

Level 6

قلعہ شیخوپورہ کی مٹتی ہوئی شان

تُزک جہانگیری کے مطابق شہنشاہ جہانگیر نے 1607 میں شکار کے لئے ہرن مینار پر قیام کے دوران سکندر معین کو ایک قلعہ تعمیر کرنے پر معمور کیا
مغلیہ سلطنت کی بنیاد ظہیرالدین بابر نے پانی پت کی جنگ میں دہلی سلطنت کے آخری سلطان ابراہیم لودھی کو شکست دے کر رکھی تھی۔ مغلیہ سلطنت 1526ءسے 1857ءتک قائم رہی۔ مغلیہ سلطنت کے بادشاہ نورالدین جہانگیر نے 1607ءمیں قلعہ شیخوپورہ تعمیر کروایا۔ شہنشاہ جہانگیر 15 اکتوبر 1605ءسے 7 نومبر 1627ءتک تخت نشین رہا۔ شیخوپورہ میں چونکہ شکار کے وسیع ذرائع میسر تھے اس لیے شہنشاہ جہانگیر نے اپنے پڑاو کے لئے ایک عظیم الشان قلعے کے تعمیر کا حکم دیا۔ تزک جہانگیری کے مطابق یہ قلعہ سکندر معین کی نگرانی میں تعمیر ہوا۔ شیخوپورہ کا قلعہ مغل شہنشاہ جہانگیر کے دور میں تعمیر ہوا۔ اگرچہ اس دعوے کو تقویت دینے والے کوئی حتمی شواہد موجود نہیں ہیں تاہم صرف اتنا پتا چلتا ہے کہ تُزک جہانگیری کے مطابق شہنشاہ جہانگیر نے 1607 میں شکار کے لئے ہرن مینار پر قیام کے دوران سکندر معین کو ایک قلعہ تعمیر کرنے پر معمور کیا ۔ شیخوپورہ شہر کے جنوب میں واقع یہ عظیم الشان قلعہ مغلیہ طرز تعمیر کا عمدہ شاہکار ہے جو ایک چبوترے پر تعمیر کیا گیا ہے۔ بھاری بھرکم فصیلوں میں گھرا ہوا یہ قلعہ تعمیر کے وقت 64 کنال 13 مرلے کے رقبے پر مشتمل تھا بعد میں آنے والے حکمران اسے وسعت دیتے رہے۔ قلعہ کے اندر داخل ہوں تو دونوں جانب برج دکھائی دیتے ہیں جن کے نیچے تہہ خانے ہیں۔ کھڑکیوں میں پتھر کی جالیاں لگی ہوئی ہیں۔ بائیں جانب ایک کنواں موجود ہے۔ کنویں کی چوڑائی 8 فٹ اور گہرائی 58 فٹ ہے۔ برج کے ساتھ محافظوں اور سپاہیوں کے کمرے تھے جن کے اب صرف آثار باقی رہ گئے ہیں۔
قلعہ شیخوپورہ صوبہ پنجاب کے صدر مقام لاہور سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ضلع شیخوپورہ میں موجود ہے۔ شیخوپورہ کو ضلع کا درجہ 1922ءمیں دیا گیا۔ پنجابی زبان کا شیکسپیئر کہلانے والے مشہور پنجابی شاعر وارث شاہ نے اپنی مشہور لوک داستان ہیررانجھا شیخوپورہ کے گاوں جنڈیالہ شیر خان میں مکمل کی۔ ہرن مینار اور بارہ دری بھی شیخوپورہ میں واقع ہیں۔
قلعہ میں موجود تہہ خانوں کی چھتیں ڈاٹ دار اور گنبد نما ہیں۔ ہوا اور روشنی کے لئے 11 کھڑکیاں ہیں۔ تہہ خانوں کی چوڑائی 10 فٹ ہے۔ قلعے کی ڈیوڑھی سے آگے 14 فٹ چوڑا اینٹوں سے بنا راستہ ہے۔ اس راستے کے مغربی طرف ملازمین کے کمرے ہیں۔ قلعے میں موجود شاہی محل جسے جہانگیر محل کہا جاتا ہے، کے کچھ حصے گر چکے ہیں۔ لیکن اس کا زیادہ تر حصہ محفوظ ہے اور صدیاں گزر جانے کے باوجود اس کی عظمت، خوبصورتی اور جلال باقی ہے۔ دیواروں پر خوبصورت منقش تصاویر اب بھی موجود ہیں۔ ان پر فارسی اشعار کی خطاطی دلکش ہے۔ دیواروں پر موجود نقش و نگار سیاحوں کو حیرت زدہ کر دیتے ہیں۔ جہانگیر محل کے ساتھ ایک زنان خانہ ہے جسے ملکہ محل کہتے ہیں۔ اس میں داخل ہونے والے راستے پر مغل اور سکھ دور کی نادر تصاویر دیکھی جاسکتی ہیں ملکہ کے محل کے اوپر ایک خوبصورت شیش محل ہے جس کی چھت موجود ہے لیکن اوپر جانے والا راستہ مسدود ہو چکا ہے۔ جب پنجاب کانسٹیبلری نے 1950ء میں یہاں قیام کیا تو یہاں سفید پتھر سے بنا ہوا ایک مزار دریافت ہوا جس کے کنارے پر فارسی زبان میں ایک کتبہ لکھا ہوا ہے جس پر صاحب مزار کا نام سخی شاہ مشرف معصوم بادشاہ لکھا ہوا ہے۔ وہاں سے ایک قلمی مسودہ بھی ملا جو فارسی زبان میں تھا۔
کہا جاتا ہے کہ قلعہ کے شمال مغربی برج کے اندر سے ایک سرنگ ہرن مینار تک جاتی تھی۔ اس کے صحیح مقام کا تعین تو نہیں ہو سکا لیکن قریبی آبادی میں کھدائی کے وقت ایسے آثار ملے جن سے اندازہ ہوتا تھا کہ نیچے کوئی دیوار ہے جس کا رُخ ہرن مینار کی طرف ہے۔ قلعہ شیخوپورہ میں شہنشاہ نورالدین جہانگیر کے علاوہ اس کا بیٹا شاہ جہاں بھی قیام پذیر رہا۔ مغلوں کے زوال کے بعد برصغیر بدامنی کا شکار رہا۔ اس دوران یہ قلعہ برسرپیکار حکمرانوں کی پناہ گاہ بن کر رہ گیا۔ قلعے کی تعمیر کے تقریباً دو سو سال بعد امیرسنگھ نے اس پر قبضہ کر لیا لیکن پھر مہاراجا رنجیت سنگھ نے قلعے کو تسخیر کر لیا اور حاکم پنجاب بنا۔ رنجیت سنگھ نے قلعہ تسخیر کرنے کے بعد اپنے بیٹے کھڑک سنگھ کے حوالے کر دیا۔ رنجیت سنگھ کی بیوی بھی یہاں قیام پذیر رہی۔ اُس نے غیر آباد زمینوں کو کسانوں میں بانٹ کر انکی وفاداریاں حاصل کیں۔ اپنی ذہانت اور دوراندیشی کی وجہ سے وہ ہمیشہ مہاراجا رنجیت سنگھ کی منظورِ نظر رہی۔
اس قلعے کی سیاسی اہمیت پنجاب پر سکھ راج کے دوران ظاہر ہوئی۔ ایک ماہر آرکیالوجسٹ اور تاریخ دان احسان ایچ ندیم کے مطابق سکھوں کے طاقت پکڑنے سے پہلے یہ قلعہ دیہاتوں کو لوٹنے والے ڈاکو گروہوں کے چھپنے کی جگہ کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔
1797 میں لاہور پر دُرّانی بادشاہ شاہ زمان کے قبضے کے دوران صرف اس قلعے کو ڈاکووں سے صاف کرنے کے لئے اس کا محاصرہ کیا گیا لیکن شاہ زمان کے قلعے سے واپس لوٹنے کے بعد جلد ہی قلعے پر اندر سنگھ نامی ایک ڈاکو نے قبضہ کر لیا۔ بعد ازاں رنجیت سنگھ کے ایک اتحادی لہنا سنگھان نے قلعے پر حملہ کیا اور اندر سنگھ کو گرفتار کر کے سزائے موت دے دی۔اس کے بعد قلعہ بھائی سنگھ کی ملکیت میں چلا گیا۔ تاہم چند ہاتھ تبدیل کرنے کے بعد 1808 میں جب رنجیت سنگھ کی فوجوں نے قلعے پر حملہ کیا اور قلعے کو ہتھیار پھینکنے پر مجبور کر دیا تو اس وقت قلعہ صاحب سنگھ اور ساہائی سنگھ کی ملکیت میں تھا۔
مہاراجہ رنجیت سنگھ نے قلعہ فتح کرنے کے بعد اسے ایک جاگیر کی شکل میں اپنی بیوی دتر کنور کے نام کر دیا ۔ دتر کنور کو راج کنور یا مائی نکائیں کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے جو رنجیت سنگھ کے ولی عہد کھڑک سنگھ کی ماں تھی۔ راج کنور نے اپنی زندگی کے آخری دن تک اسی قلعے میں قیام کیا۔ راج کنور نے یقیناً اس چھوٹے، اسٹریٹجک لحاظ سے کم اہم اور تقریباً ترک شدہ قلعے کو آباد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس نے اس قلعے میں کلاسیکی ڈیزائنوں سے مزّین ایک شاندار حویلی تعمیر کروائی۔ اس حویلی کی پہلی منزل کے ہال کمرے اور پہلی منزل کا اپنے سے مخصوص کانگرہ اسٹائل کنور کے بہترین ذوق کا آئینہ دار ہے۔
انیسویں صدی کے وسط میں جب طاقت برطانیہ کی ہاتھ میں آئی تو شیخوپورہ کے قلعے کو مہاراجہ کی آخری ملکہ اور مہاراجہ دلیپ سنگھ کی ماں رانی جنداں کی نظر بندی کے لئے استعمال کیا گیا۔ سر ہنری منٹگمری لارنس، پنجاب میں برٹش گورنمنٹ کے ریذیڈنٹ، نے گورنر جنرل کو اپنے 9 اگست 1847 میں تحریر کردہ مکتوب میں رانی جنداں کو جلاوطن کرنے کا مشورہ دیا۔ ہنری منٹگمری کی ہدایت پر نوجوان مہاراجہ دلیپ سنگھ کو لاہور قلعے کے محل سے نکال کر شالیمار باغ بھیج دیا گیا اور مہارانی کو شیخوپورہ قلعے میں قید کر دیا گیا۔
قلعہ پہنچنے کے فوراً بعد مہارانی نے اسے اس کے محض نو سالہ بیٹے مہاراجہ دلیپ سنگھ سے جدا کرنے جیسی نا انصافی کے خلاف لاہور کے ریذیڈنٹ کو مراسلہ تحریر کیا۔ مراسلے کی تحریر کچھ اس طرح ہے۔
عظیم گُرو کی مہربانی سے
بی بی صاحب کی طرف سے لارنس صاحب کے نام، ہم خیریت سے یہاں پہنچ گئے ہیں، آپ کو ہمارا سامان احتیاط سے پہنچانا چاہیے کیوں کہ ہم جیسے لاہور قلعے کے برج محل میں رہ رہے تھے اسی طرح شیخوپورہ میں ہیں۔ ہمارے لئے دونوں جگہیں ایک جیسی ہیں آپ نے ہمارے ساتھ بہت ظالمانہ سلوک کیا ہے۔
آپ نے ہم سے ہمارے بیٹے کو چھین لیا ہے۔ اس خدا کے نام پر کہ جس کی آپ عبادت کرتے ہیں اور اس بادشاہ کے نام پر کہ جس کا آپ نمک کھا رہے ہیں ہمیں ہمارا بیٹا واپس کر دیں۔ ہم سے اس کی جدائی برداشت نہیں ہوتی۔ ہم شیخوپورہ میں رہیں گے لاہور نہیں جائیں گے۔ ہمارے بیٹے کو ہمارے پاس بھیج دیں۔ ہم آپ کے پاس لاہور صرف ان دنوں میں آئیں گے جب آپ دربار لگائیں گے۔ اس دن ہم اسے بھیج دیں گے۔ ہمارے ساتھ سخت ناانصافی کی گئی ہے ہمارے بیٹے کے ساتھ سخت نا انصافی کی گئی ہے۔ آپ نے وہ سب مان لیا جو دوسرے لوگوں نے کہا لیکن اب اس ظلم کو بند کریں کیوں کہ پہلے ہی بہت ہو چکا ہے۔
مہارانی کو 15مئی 1848 کی سہ پہر کو قلعے سے نکال کر باقی ماندہ زندگی بسر کرنے کے لئے پہلے نیپال اور اس کے بعد لندن جلا وطن کر دیا گیا۔ مہارانی کی شیخوپورہ کے قلعے میں دس ماہ کی نظر بندی کے دوران برطانوی راج نے اس کے ہاتھ سے اس کے شوہر کی شاہی اور اس کے بیٹے کو چھین لیا۔ پنجاب کے ساتھ ساتھ پورے انڈیا اور یہاں تک کہ ہمسایہ ملک افغانستان پر قلعے کے طاقتور اثر کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے سکھ شاہ نے بھارت کے مغربی بارڈر کے اداراتی شکل اختیار کرنے میں اور دفاع میں قابل ذکر کردار ادا کیا اور اس پہلو سے دہلی تک تعلقات معمول پر آئے۔ اپنے عروج کے دور میں مشرق میں تبت سے لے کر مغرب میں درہّ خیبر تک ، شمال میں کشمیر تک اور جنوب میں سندھ تک پھیلی ہوئی سکھ حکومت انیسویں صدی کے آخری چالیس سالوں میں اپنے داخلی اداروں کی ناکامی اور بد نظمی کی وجہ سے برطانوی قبضے میں چلی گئی۔ برطانوی راج کے دوران اس قلعے کو 1849 سے لے کر 1851 تک ضلع گوجرانوالہ کے اداراتی ہیڈ کوارٹر کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا۔ تاہم ضلعی ہیڈ کوارٹر کے ضلع گوجرانوالہ میں منتقل ہونے پر اس قلعے کو بعض اوقات فوجی پوسٹ کے طور پر استعمال کیا جانے لگا۔ 1918 میں اداراتی نطام میں خامیاں آنے پر شیخوپورہ میں ایک اور ضلع بنایا گیا۔ ان دنوں میں قلعے نے نئے بننے والے ضلعے کے پولیس ہیڈ کوارٹر کی خدمات سرانجام دیں۔1947 میں تقسیم کے بعد اسے بھارتی پنجاب سے آنے والے مہاجرین کی پناہ کے لئے استعمال کیا گیا اور اس کے بعد 1967 میں یہ پاکستان آرکیالوجی ڈپارٹمنٹ کی تحویل میں چلا گیا۔ اب اس قلعے میں داخلی دروازے کی بالائی آرائش کے علاوہ مغل دور کے طرز تعمیر کا کوئی اثر دکھائی نہیں دیتا۔ اگرچہ لاپرواہی کا شکار ہے لیکن اس احاطے میں موجودہ دور تک پہنچنے والی واحد عمارت نونہال سنگھ کی حویلی سے مشابہہ راج کنور کی حویلی ہے ۔اس حویلی کا سب سے نمایاں پہلو اس کی آرائش ہے ۔ اس وقت اس حویلی کے لکڑی کے قیمتی دروازوں ، کھڑکیوں اور چھت کے کچھ حصے غائب ہو چکے ہیں اور حویلی ایک بھوت گھر کا منظر پیش کرتی ہے۔ کھنڈرات کے کمروں کے داخلی حصے اگرچہ چمگادڑوں کا نشیمن بن چکے ہیں لیکن ابھی بھی داخلی دیواروں پر کانگرہ اسٹائل میں رنگین تصاویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ راج کنور کی حویلی کا یہ آرائشی آرٹ ورک عبادت سے لے کر جذبات تک انسانی زندگی کے تمام پہلووں کی تصویر کشی کرتا ہے۔ تصاویر کے رنگوں میں ابھی بھی جان ہے لیکن حویلی اپنے وجود کے آخری کنارے تک پہنچ گئی ہے اور اسے گرنے کے خطرے کی وجہ سے عوام کے لئے بند کر دیا گیاہے۔
علی ساجد

36228775_223775738435442_9104990291361792000_n.jpg36259222_223776615102021_8761973329562173440_n.jpgUntitled 63.jpg

Level 10

Re: قلعہ شیخوپورہ کی مٹتی ہوئی شان

Thank you for sharing @Ali-Sajid


Best Regards
Rezgar

Level 6

Re: قلعہ شیخوپورہ کی مٹتی ہوئی شان

Three nice photos @Ali-Sajid many thanks for posting them