Trout fishing in Nazbar Nala, Yasin
ٹراوٹ مچھلی غذاءت کے اعتبار سے دوسری مچھلیوں کی نسبت انتہاءی اہم ہے ٹراوٹ مچھلی میں کانٹے نہ ہونے کی وجہ سے کھانا آسان ہوتا ہے۔ اس مچھلی کی سب سے خصوصیت یہ ہے کہ یہ صاف پانی میں پایاجاتاہے گندےپانی اور گدلے پانی میں اس مچھلی کا زندہ رہناناممکن ہے۔ گلگت بلتستان میں ٹراوٹ مچھلی اچھی خاصی تعدادمیں پاءی جاتی ہے اور اب گلگت بلتستان میں 270 سے زیادہ ٹراوٹ فش فارم بھی بن چکے ہیں ان فش فارم سے مچھلی کو علاقے کی خوارک کا حصہ بنانے میں بڑی اہم پیشرف قرار دیا جارہا ہے دنیامیں مچھلی فی کس سالانہ0 2کلوگرام بنتی ہے پاکستان میں سالانہ 2 کلو جبکہ گلگت بلتستان میں یہ تناسب 1کلو گرام سے بھی کم ہے مچھلی کو خوارک کا حصہ نہ بنانےکی وجہ اس کے غیر قانونی شکار اور حفاظت نہ ہونا قرار دیا جارہا ہے ۔ ماہرین کے مطابق اگر ٹراوٹ مچھلی کے شکار پر مختلف علاقوں میں تین تین سال کے لءے پابندی لگاءی جاءے توان علاقوں میں ان پروش میں اضافہ ہوسکتا ہے