السلام و علیکم لوکل گائیڈز!
میرا نام کاشف عبدالرزاق ہے، اور میں لوکل گائیڈذ کنیکٹ فیملی کا ممبر اور چھوٹا سا کنٹربیوٹر ہوں۔ میری پوسٹس اگر آپ ملاحظہ کریں تو اُن میں اکثریت نالج شیئرنگ میٹ اپس کی ہوتی ہیں۔
آج میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ نالج شیئرنگ میٹ اپس کیا ہوتے ہیں؟ ان کے کیا مقاصد ہوتے ہیں؟ اور ان کا انعقاد کیسے ممکن ہوسکتا ہے؟
میں یہ اعتراف کرنا چاہتا ہوں کہ مجھے اِن میٹ اپس کرنے کی تحریک @IlankovanT صاحب کی پوسٹس کو دیکھ کر ملی، کہ وہ کس عمدگی کے ساتھ اپنے ملک کی نئی آنے والے نسل اور ملک کی طاقت یعنی نوجوانوں کی نئی ٹیکنالوجی اور خاص طور پر گوگل میپس، کنیکٹ اور دیگر موضوعات پر رہنمائی کرتے رہتے ہیں۔ مجھے میرے ان دوست سے مل کر ان کے شہر کولمبو میں ان ہی سے سیکھنے کا بھی موقع ملا۔
گوگل میپس اور لوکل گائیڈز کنیکٹ کے بارے میں تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ اِن کی کیا اہمیت اور افادیت ہے۔ خاص طور پر گوگل میپ اس وقت آپ کا بہترین رہنما اور دوست ثابت ہوسکتا ہے، جب مختصر یا طویل سفر میں آپ تنہا ہوں اور آپ کو راستہ بتانے والا کوئی نہ ہو۔
جب کہ اِن لوکیشن، جگہوں اور راستوں کو درست کرنے نئی جگہیں گوگل میپس میں روشناس کرنے، اپنی تصویروں اور تاثرات سے لوگوں کی رہنمائی کرنے والے، لوکل گائیڈز کہلاتے ہیں، جوکہ اس وقت پوری دنیا میں یہ عظیم کام بنا کسی لالچ کے سرانجام دے رہے ہیں۔
لوکل گائیڈ کنیکٹ اُن لوکل گائیڈز کا گھر ہے اور یہاں واقعی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ ایک یک جان خاندان ہے۔
نالج شیئرنگ میٹ کا بنیادی مقصد اِسی عظیم کام سے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا اور لوکل گائیڈز کنیکٹ خاندان میں شمولیت کی دعوت دینا ہوتا ہے۔
ایسے نالج شیرنگ میشن آپ اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر کبھی بھی گوگل میپ، لوکل گائیڈز کنیکٹ یا متعلقہ موضوعات کے بارے میں گفتگو کو بھی کہہ سکتے ہیں۔ مگر آج میں آپ کو اُن نشستوں کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں جو آپ اسکولوں، کالجز، یونیورسٹی یا کسی جگہ لوگوں کو جمع کرکے کرسکتے ہیں۔ اُس کے لیے کچھ اقدامات ہیں، جو میں نے خالصتاً اپنے تجربے کو بروئے کار لاکر لکھے ہیں۔ آئیے ان کا جائزہ لیتے ہیں۔
پہلا قدم:
سب سے پہلے دن، وقت اور تاریخ کا انتخاب کیجئے۔ دن اور وقت ایسا ہونا چاہیے کہ اُس میں زیادہ سے زیادہ لوگ شریک ہوسکیں۔ مزید یہ بھی دیکھ لیجئے گا کہ ان دنوں میں اسکولوں، کالجز یا یونیورسٹی کے انتخابات، چھٹیاں یا کوئی اور مصروفیات تو نہیں چل رہی ہیں۔
جگہ، تاریخ، دن اور وقت کے انتخاب کے بعد آپ اپنی مجوزی میٹ اپ پوسٹ، Host a Meetup پر ڈال سکتے ہیں، جس کی اپروول میں کچھ دن لگ سکتے ہیں Host a Meetup پر اپنی پوسٹ کو ڈالنا کسی بھی میٹ اپ کے انعقاد کا ایک با ضابطہ طریقہ ہے اور اس سے کنیکٹ فیملی سے ممبر جو آپ کے شہر میں رہتے ہیں، انہیں بھی اس میٹ اپ کی خبر مل جاتی ہے اور وہ اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
دوسرا قدم:
(الف) اپنی تیاری مکمل کرلیں، مثلاً اگر آپ جہاں میٹ اپ کرنے جارہے ہیں، وہاں اگر ملٹی میڈیا کی سہولت ہے تو اپنی USB یا لیپ ٹاپ میں مندرجہ ذیل چیزیں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
(2 لوکل گائیڈز پروگرام میں شمولیت کا طریقہ
(3 لوکل گائیڈز کنٹیکٹ کیا ہے؟ اور آپ کس طرح سے اپنی اور دوسرے لوکل گائیڈز کی معلومات بڑھانے کا ذریعہ بن سکتے ہیں؟
(4 Accessibility سے کیا مراد ہے؟ اور ہم کس طرح گوگل میپس کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں اور خاص طور معاشرے کے اُن افراد کی جنہیں خدا نے مختلف صلاحیتوں سے نوازا ہے، اُن کی مدد کیسے کرسکتے ہیں؟
(5 کلین دی ورلڈ پراجیکٹ کیا ہے؟ اور بطور لوکل گائیڈ آپ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کیسے جنگ کرسکتے ہیں؟
مندرجہ بالا لنکس سے آپ معلومات پہلے خود سمجھ کر اُسے ایک USB یا اپنے لیپ ٹاپ میں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، جوکہ حاضرین کو سمجھانے کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔
(ب) آپ جہاں جارہے ہیں، وہاں اگر ملٹی میڈیا کی سہولت نہیں ہے تو آپ مندرجہ بالا معلومات کے پرنٹ آؤٹ نکال کر اس کا ایک کتابچہ بناسکتے ہیں۔ یہ سب سے کم سے دوسروں کو معلومات فراہم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔
تیسرا قدم :
جس جگہ آپ کا نالج شیئرنگ میٹ اپ ہے، کوشش کیجئے کہ وہاں وقت سے پہلے پہنچ جائیں، تاکہ اُس جگہ کا جائزہ لینے کے بعد آپ اپنے پینافلیکس، بینرز، دیوار پر واضح جگہ پر آویزاں کرسکیں۔
چوتھا قدم:
گوگل میپس:-
اب آپ اپنی پریزنٹیشن شروع کرنے والے ہیں اور آپ کے سامنے لوگ منتظر ہیں کہ آپ انہیں کیا ایسا نیا بتانے والے ہیں جس سے بقول آپ کے وہ ہزاروں لوگوں کی رہنمائی کرسکتے ہیں؟ (گوگل میپس اور لوکل گائیڈز پروگرام) اپنا آغاز اپنے تعارف سے کیجئے اور واضح کیجئے کہ آپ اپنے آپ کو لوکل گائیڈ کیوں کہتے ہیں؟ (بہت سارے زہنوں میں لوکل گائیڈ سے مراد ٹور گائیڈ ہوسکتا ہے، مگر آپ کی وضاحت سے اُن کے تاثر کی نفی ہوجائے گی ۔ )
اُس کے بعد ملٹی میڈیا سلائیڈز کے ذریعے گوگل میپس سے اپنا آغاز کیجئے گوگل میپس کس طرح دنیا بھر میں اربوں لوگوں کی رہنمائی کررہا ہے؟
پھر انہیں بتائیے کہ آپ بھی گوگل میپس میں مختلف کنٹربیوشن کے ذریعے اُن اربوں لوگوں کی مدد کا ایک ذریعہ بن سکتے ہیں اور کس طرح حاضرین لوکل گائیڈز پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں؟
با مقصد اور مفید ریویوز، خوبصورت تصاویر، میک دی فیکٹس، ان کورمنگ انفارمیشن، لوکیشن ایڈیٹنگ، کٹیگری کا انتخاب، جگہ کے کھلنے اور بند ہونے کے صحیح اوقات، فون نمبرز اور ویب سائٹس کی تصیح، یہ سب وہ زبردست کنٹربیوشن ہیں جوکہ آپ کی طرف سے دنیا کے اربوں لوگوں کی مدد کا اہم ذریعہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
لوکل گائیڈز کنیکٹ:
تمام لوکل گائیڈز کے لیے کنیکٹ فورم مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کے بارے میں لوگوں کو آپ آگاہی ضرور دیں، کیونکہ گوگل میپس میں معیاری کنٹریبیوشن سیکھنے کے لیے اس فورم سے اچھی کوئی جگہ نہیں ہوسکتی، جہاں گوگل موڈرےٹرذ کنیکٹ موڈرےٹرذ اور تمام لوکل گائیڈز ایک دوسرے اور خاص طور پر نئے آنے والوں کے استقبال اور رہنمائی کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔
لوکل گائیڈز کنیکٹ کے مختلف موضوعات کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیجئے کہ وہ کس طرح کنیکٹ فورم پر فوٹوگرافی، سفر کے تجربات، کھانے مشروبات اور ریسٹورنٹس، میٹ اپس اور ملاقاتوں کے تجربات اور گوگل میپس کے حوالے سے سوالات یا اُن کے حل لکھ کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا خوبصورت استعمال کرسکتے ہیں۔
کنیکٹ ٹاپکس کیا ہیں؟ جوکہ @AriMar
کی تخلیق ہے اور کنیکٹ استعمال کرنے کے 14 نکات @TraciC کے آرٹیکل میں، جن کا حوالہ دے کر آپ اپنا مقصد حاضرین کے سامنے بخوبی بیان کرسکتے ہیں۔
ایکسی سییلٹی:
اس انتہائی اہم موضوع پر آپ کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہونا چاہےے تاکہ آپ کی پُر اثر بات، چاہے چند لوگوں پر ہی سہی مگر اثر انداز ہوجائے۔
بیشتر ترقی پذیر ممالک بالخصوص پاکستان میں معذور افراد کے لیے سہولتوں کا فقدان ہے، آپ خود نوٹ کرسکتے ہیں کے کتنے ریسٹورنٹس آفس، دوکانوں یا رہائشی عمارتوں میں وہیل چیئر لے جانے کا خصوصی راستہ ہے، جسے ریمپ کہا جاتا ہے؟ بیت الخلاء اور لفٹس کی تو ہم ابھی بات ہی نہیں کررہے، ابھی صرف مذکورہ جگہوں تک رسائی کی بات ہورہی ہے۔
آپ حاضرین کو ملٹی میڈیا سلائیڈز کے ذریعے بتاسکتے ہیں کہ گوگل میپس آپ سے کسی بھی اُس جگہ کی معلومات ریویو، سوال جواب اور تصویروں کے ذریعے لے رہا ہوتا ہے اور پھر اُس معلومات سے وہ لوگ مستفید ہوتے ہیں جو وہیل چیئر استعمال کرتے ہیں یا پھر انہیں بینائی کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش ہو۔
@IlankovanT اور @EmekaUlor کے اس سلسلے میں کافی متاثرین کن کام کیا ہوا ہے اور آپ #oneaccessibilityٹیم کے کسی بھی ممبر کی پروفائل پر جاکر جائزہ لے سکتے ہیں، جوکہ آپ کو اپنے حاضرین تک پہنچانے کے لیے بہترین ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے۔
جناب @ErmesT صاحب جوکہ سینیئر لوکل گائیڈ اور کنیکٹ موڈریٹر ہیں، انہوں نے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی بالخصوص پلاسٹک اشیاء کی وجہ سے ہونے والے آلودگی کے خلاف جنگ شروع کی ہوئی ہے اور رفتہ رفتہ دنیا بھر کے لوکل گائیڈ آُن کے ساتھ مل کر اس جنگ میں شرکت کررہے ہیں۔
آپ اپنے پینافلیکس بینر میں کلین دی ورلڈ کا لوگو بھی شامل کرسکتے ہیں، اس لوگو اور آپ کی وضاحت سے حاضرین کو یہ سمجھنے کا موقع ملے گا۔ مندرجہ ذیل لنک سے آپ حاضرین تک بہت اچھے طریقے سے کلین دا ورلڈ اردو زبان می CTW In Urdu کا پیغام پہنچاسکتے ہیں۔
متفرق موضوعات:
اپنے نالج شیئرنگ میٹ اپ میں آپ مزید مختلف موضوعات زیر بحث لاسکتے ہیں۔
کلیم دِس بزنس: یہ آپشن گوگل میپس میں موجود ہے، اس کے ذریعے آپ جب کوئی نیا کاروبار گوگل میں شامل کرتے ہیں تو اُس کے مالک کو یہ سہولت حاصل ہوجاتی ہے کہ وہ اس بزنس پروفائل میں تصویریں اور نئی پروموشن اپ لوڈ کرسکتے ہیں اور انہیں ایک فری ویب پیج بھی مل جاتا ہے۔
بچوں کیلئے دوستانہ ماحول والی جگہیں:
آپ حاضرین کو یہ بتاسکتے ہیں کہ گوگل میپس کے ذریعے آپ اُس جگہ جانے سے پہلے معلوم کرسکتے ہیں کہ وہ جگہ بچوں کے لیے مناسب ہے یا نہیں۔
@KarenVChin صاحبہ کی یہ پوسٹ کڈز فرینڈلی پلیسس:اچھے طریقے سے وضاحت آتی ہے کہ بچوں کیلئے دوستانہ ماحول والی جگہیں سے کیا مراد ہے؟
گوگل میپس کا یہ بہت اہم فیچر ہے جس کے ذریعے آپ اپنی موجودہ لوکیشن کسی کو بھی شیئر کرسکتے ہیں۔ آپ کے حاضرین میں نوجوان اور کم عمر بچے بچیاں جوکہ اکیلے سفر کرتے ہیں۔ اُن کے لیے اس فیچر کا جاننا بہت سود مند ثابت ہوگا۔ کیونکہ اس فیچر کے ذریعے وہ اپنے والدین کو اپنی نقل و حرکت سے با خبر رکھ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ بھی بہت سارے موضوعات ہیں مگر ظاہر ہے کہ آپ کو یا ہمیں صرف ایک یا آدھا گھنٹا ہی بات کرنے کے لیے مل سکتا ہے۔ تو ان تمام موضوعات میں سے جتنے زیادہ سے زیادہ موضوع آپ کور کرسکیں وہ کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں لوکل گائیڈ پروگرام 18 سال کی عمر یا اُس سے زیادہ کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لیے ہے۔ اگر آپ کسی اسکول میں یہ پروگرام کررہے ہیں اور اگر حاضرین کی اکثریت 18سال سے کم عمر بچوں پر مشتمل ہے تو آپ انہیں گوگل میپس کے استعمال کا طریقہ کلین دی ورلڈ، لائیو لوکیشن شیئرنگ اور ایکسی سبیلیٹی کے بارے میں بتاسکتے ہیں۔
اُمید ہے کہ آپ کو میرا یہ آرٹیکل پسند آیا ہوگا اور جیسا کہ میں نے واضح کیا کہ یہ تحریر میرے اپنے کیے گئے تجربات کا نچوڑ ہے۔ آپ اپنے کمنٹس اور تاثرات کے ذریعے اگر کہیں کوئی کمی، بیشی کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔ میری یہ تحریر @AdrianLunsong کے ہیش ٹیگ کا حصہ بھی ہے۔
#connectwritingchallenge
شکریہ۔
کراچی میں منعقد کچھ نالج شیئرنگ میٹ اپس کے لنکس مندر جہ ذیل ہیں
- Knowledge sharing session about CTW Campaign and Google maps/Localguidesconnect
- [RECAP] Second Knowledge sharing session about CTW Campaign and Google Maps/Localguidesconnect
- [Recap] 3rd Knowledge sharing session about CTW campaign and Google maps/localguidesconnect
- [RECAP] 4th Knowledge Sharing Meetup about Google Maps/LGC, Environment and Accessibility
- [Recap] Let’s Guide in Rural Areas Of Karachi, A Knowledge Sharing Meetup