Adventure tour Pahote, Sai Juglot, Gilgit-Baltistan
پہوٹ سیر پر جاتے ہوءے ایسے کءی پل راستے میں آتے ہیں، ایسے پلوں پر گزرنےکے لءے دل گردے کی ضرورت ہوتی ہے کمزور دل والے ایسے مقامات کی جانب آنے سےپہلے دس دفعہ سوچتےہیں، حالانکہ پہوٹ جانے والوں میں ستر سال عمر کے لوگ بھی شامل تھے ۔ پہوٹ آنے کے صرف حوصلہ اور ہمت درکار ہے اگر آپ میں حوصلے کی کمی نہیں ہے تو آپ پہوٹ کی پر فضاء اور قدرتی حسن سے مالامال پہوٹ میں کءی دن گزار سکتے ہیں اور آپ کا دل ہیاں سے جانے کو نہیں کرے گا مگر یہاں کی سردی آپ کو ضرور بھاگنے پر مجبور کرے گی۔ ہاں البتہ گرم ملبوسات آپ کے پاس ہوں تو پھر تو مسلہ ہی حل ہوگا، آپ کو پہوٹ پینچنے کے لءے صرف 4 گھنٹے پیدل چلنا ہے سامان اٹھانے کے لءے خدمتگار اور سواری کے لءے گھوڑے بھی مل جاتے ہیں آپ کو یہاں قدرتی جنگل کےعلاوہ اگر سرد موسم ہو تو جنگلی جانوروں کا بھی سامنا ہوگا،